کثیرالمقاصد

( کَثِیرُالْمَقاصِد )
{ کَثی + رُل + مَقا + صِد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کَثیر' کے بعد عربی حرف تخصیص 'ا ل' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع 'مقاصِد' لانے سے مرکبِ توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٠ء کو "دوسرا پنجسالہ منصوبہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس میں بہت سے مقاصد شامل ہوں، پر مقاصد۔
"جامعہ تعلیم ملّی کے نام سے ایک کثیرالمقاصد تعلیمی درس گاہ قائم کر دی۔"      ( ١٩٨٣ء، خطباتِ محمود، ٢٩ )