کثیرالانواع

( کَثِیرُالْاَنْواع )
{ کَثی + رُل (ا غیر ملفوظ) + اَن + واع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کثیر' کے بعد عربی حرف تخصیص 'ا ل' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع 'اَنْواع' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "موازنہ انیس و دبِیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مختلف قسم کے، گوناگوں، طرح طرح کا۔
"ان مختلف اور کثیرالانواع خصوصیات کا احاطہ کرنا اور اُنکو موثر پیرانہ میں ادا کرنا شاعرانہ واقعہ نگاری ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، موازنہ انیس و دبیر، ١٦٢ )