کیک

( کیک )
{ کیک (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Cake  کیک

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے (ماخذ زبان میں بطور فعل بھی مستعمل ہے بمعنی پکانا)۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "سیتا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کیکْس [کیکْس (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کیکوں [کے + کوں (و مجہول)]
١ - ایک ولایتی مٹھائی جو انڈہ اور میدا ڈال کے سانچے کے ذریعے تنور میں مختلف طرح کی پکائی جاتی ہے نیز کوئی کھانے کی میٹھی چیز جو روئی کی شکل کی ہو۔
"یہ چکھیں یہ کیک اس نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٠ فروری )
٢ - کسی چیز کی ٹکیا۔
"کوئلہ فشارندہ میں لایا جاتا ہے جہاں پچک کر اس کے کیک بن جاتے ہیں۔"      ( ١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر (ترجمہ)، ٢١٧ )