کیفے

( کَیفے )
{ کَے (ی لین) + فے }
( انگریزی )

تفصیلات


Cafe  کَیفے

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "دانہ و دام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَیفوں [کے (ی لین) + فوں (و مجہول)]
١ - چائے خانہ، ریستوران، قہوہ خانہ۔
"خاص کر بمبئی کے کیفے کافی اور چائے خانہ اور نوجوان طبقے کی گھٹیا مغربی موسیقی . دھنوں پر تیار کرنی پڑی ہو گی۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو گیت، ٦٥٦ )