کٹنگ

( کٹنگ )
{ کَٹِنگ (ن غُنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Cutting  کٹنگ

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٦ء کو "محمد علی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : کَٹِنْگْز [کَٹِنْگْز (ن غُنہ)]
١ - درخت کی شاخ جو نصب کرنے کے لیے کاٹی جائے، قلم؛ پیوندکاری۔
"چھوٹی چھوٹی کیاریوں میں بیج بونا یا کٹنگ لگانا بڑی بڑی کیاریوں کی نسبت زیادہ موزوں ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٧ )
٢ - رسالے یا اخبار وغیر کا ٹکڑا جو کاٹ کر الگ کیا جائے؛ تراشہ۔
"شام کے متعلق انکو کچھ کٹنگ دینے تھے تمام پوائنٹس بتلا دینے تھے۔"      ( ١٩٢٦ء محمد علی، ١: ٣٤٩ )
٣ - کاٹنا یا تراشنا، کٹائی، تراش۔
"بعض اوقات کٹنگ اس قسم کی ہوتی ہے کہ بالوں کو رولرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، فروی، ١٧ II )