تفصیلات
انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان میں دو اسما بالترتیب 'کٹ' اورْوَرْک' کے ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو "ہم یاراں دوزخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک وضع کی کشیدہ کاری جو کپڑے کو تراش کے کی جاتی ہے۔
"اکثر ڈھاکا شہر میں کشیدہ کاری اور کٹ ورک کی دکانوں کے چکّر لگاتے پائے جاتے تھے۔"
( ١٩٧٥ء، ہمہ یاراں دوزخ، ١٨ )
٢ - قینچی کا کام، تراشنا، تراشے جمع کرکے کتاب تالیف کرنا۔
"میں اب تک یہ سمجھتا رہا کہ کٹ ورک یا قینچی کا کام . صاحب سے بہتر کوئی اور نہیں کر سکتا۔"
( ١٩٩٠ء، کتاب نما، دہلی، دسمبر، ٨٩ )