فارسی زبان میں اسم نکرہ 'کوہ' کے بعد کردن مصدر سے مشتق صیغۂ امر 'کن' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔