کلی

( کِلّی )
{ کِل + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم کیل کی محرفہ شکل 'کِلّ' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ تصغیر لگانے سے متشکل ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٠ء کو "انتخاب لاجواب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کِلِّیاں [کِل + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : کِلِیوں [کِل + لِیوں (و مجہول)]
١ - [ (عم) ]  کھونٹی، کیل، لوہے کی میخ۔
"تانا بانا تُننے میں دو کِلّیاں اور کُنہ درکار ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، انتخاب لاجواب، ٢٣، ٨:١٦ )