سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کوری' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'آنکھ' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو "چھ سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : کوری آنْکھوں [کو (و مجہول) + ری + آں + کھوں (و مجہول)]
١ - بے نور آنکھ، سفید دیدہ کی آنکھ، حیران آنکھ، بے سرمہ آنکھ، بے رخی سے دیکھنے والی آنکھ، نڈر ہو کر دیکھنے والی آنکھ، بے حیائی سے دیکھنے والی آنکھ۔
"ان اکابر میں ولی، فلسفی، بادشاہ سبھی ہیں جن کی تکتی ہوئی کوری آنکھیں پلاسٹر میں حیاتِ جاوید پا کر زمان ومکان کا جائزہ لیے جا رہی ہیں۔"
( ١٩٦١ء، کائنات اور ڈاکٹر آئن سٹائن، ٧ )