اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
١ - نوکدار کیل جو بیلوں کو ہنکانے کی پینی یا سانٹے میں لگی ہوتی ہے۔ (نوادر الفاظ، 19)
"میرے لیے اس نے ایک پینی یا آر بنا رکھی ہے جس سے وہ مجھے کچوکے دیتا ہے۔"
( ١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٦٠:٢ )
٢ - چمڑا سینے کا وہ سوا جس کی نوک پر کٹواں ناکا تاگے کو پھنسا کر دوسری طرف کھینچنے کے لیے بنا ہوتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، 138:1)
٣ - لوہے کی نوکدار کیل جو نرم چیزوں میں سوراخ کرنے کے کام آتی ہے۔ (نوراللغات، 87:1)
٤ - آرے یا آری کا دانتا، بیڑ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 17:1)
٥ - مرغ کے پنجے کا خار یا کانٹا۔ (فرہنگ آصفیہ، 138:1)
٦ - شکر کے کارخانے یا کولھو میں رس نکالنے کی پلی۔ (فرہنگ آصفیہ، 138:1)