فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کور' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'چشم' بطور اسم فاعل لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اور اسی لیے زندگی کی قیادت کے فریضے سے کامیابی سے عہدہ برا ہونے کے بجائے زندگی کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور اپنی کور چشمی اور بے رنگ عمومیت کی وجہ سے پورے منظر کو بے رنگ اور بے روح بنا چکے ہیں۔"
( ١٩٩٠ء، افکار، کراچی، اپریل، ١٣ )