کوتاہ بینی

( کوتاہ بِینی )
{ کو (و مجہول) + تاہ + بی + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کوتاہ' کے بعد 'دیدن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'ین' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" می مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کوتاہ بِینیاں [کو (و مجہول) + تاہ + بی + نِیاں]
١ - کم نظر آنا، عاقبت نااندیشی، کم عقلی۔
"استہزا آمیز قہقہہ گونج رہا تھا ان کی کم مائیگی اور کوتاہ بینی کا مذاق اڑاتا ہوا۔"      ( ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، جولائی، ٥٠ )