کواکب پرستی

( کواکِب پَرَسْتی )
{ کَوا + کِب + پَرَس + تی }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم نکرہ 'کوکب' کی جمع کواکب کے بعد فارسی مصدر 'پرستیدن' سے مشتق صیغہ امر 'پرست' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٢ء کو "سیرت سرور عالم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ستاروں کی پوجا، ستاروں کی پرستش۔
"بت پرستی، ارواح پرستی، کواکب رستی غرض ایک خدا کی پرستش کے سوا اس وقت دنیا میں جتنی پرستیاں پائی جاتی تھیں وہ سب ان میں رائج تھیں۔"      ( ١٩٧٢ء، سیرتِ سرور عالم، ١١٠:١ )