کوئے جاناں

( کُوئے جاناں )
{ کُو + اے + جا + ناں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ ماخذ زبان میں یہ اسم ظرف 'کُو' کو یائے اضافت کے ذریعے ایک دوسرے اسم 'جاناں' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - کوئے بُتاں، محبوب کا گھر یا گلی یا کوچہ۔
 خاک رہ آج لیے ہے لب دلدار کا رنگ کوئے جاناں میں کُھلا میرے لہو کا پرچم      ( ١٩٦٠ء، دست تہ سنگ، ٦٧ )