سنسکرت زبان سے ماخوذ 'کنواں' کی واحد غیرندائی 'کنویں' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ حرف اضافت 'کا' اور آخر میں سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'مینڈک' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "نصحت کا کرن پھول" میں مستعمل ملتا ہے۔