کنوار پن

( کُنْوار پَن )
{ کُن (ن غنہ) + وار + پَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کُنْور' کی تخفیف 'کُنْوار' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'پن' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گل بکاؤلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بن بیاہا ہونا، کنوار پنے کا مان، کنوار پنے کی آبرو، کنوار پَت۔
"پلٹ کے دیکھو کہ زندگی کے کنوار پن کی سلونی چاندی چمک رہی ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، زرد آسمان، ٤٠ )