تفصیلات
دلل دَلِیل تَدَلُّل
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "فن ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - دلیل تلاش کرنا۔
"جبکہ وہ بصیرت الٰہی میرے دل کے اندر موجود ہے جس میں کبھی تدلل و تذبذب نہیں۔"
( ١٩٦٩ء، فن ادارت، ٤٨ )
٢ - باہم ناز کرنا (فرہنگ عامرہ)۔