تدویر

( تَدْوِیر )
{ تَد + وِیر }
( عربی )

تفصیلات


دیر  دائِرَہ  تَدْوِیر

عربی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گولائی، گھمانا، گول بنانا؛ حرکت کواکب۔
 حلقے تدویر کواکب کے مسلسل رہتے کوئی ان کا نہ اگر سلسلہ جنباں ہوتا      ( ١٩٣٣ء، صوت تغزل، ٤٤ )
٢ - قرآن شریف کا نہ آہستہ نہ جلد پڑھنا (جامع اللغات)