تذکرہ نویسی

( تَذْکِرَہ نَوِیسی )
{ تَذ + کِرَہ + نَوی + سی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تذکرہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَذْکِرَہ نَوِیسِیاں [تَذ + کِرَہ + نَوی + سِیاں]
جمع غیر ندائی   : تَذْکِرَہ نَویسِیوں [تَذ + کِرَہ + نَوی + سِیوں (و مجہول)]
١ - کسی شخص کے حالات واقعات یا سوانح وغیرہ لکھنے کا کام۔
"اس دور میں تذکرہ نویسی کی کوشش بھی جاری ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٨٢:٣ )