تصنیفی

( تَصْنِیفی )
{ تَص + نی + فی }
( عربی )

تفصیلات


صنف  تَصْنِیف  تَصْنِیفی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تصنِیف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تصنیفی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٥٣ء میں "تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - تصنیف کا، تصنیف سے متعلق، نیز (وہ زبان) جس میں کتابیں لکھی جائیں۔
"فارسی . ان دنوں مسلم و غیر مسلم سب کی تعلیمی اور تصنیفی زبان بن گئی تھی۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٥٨٧:١ )