تصویر خیالی

( تَصْوِیرِ خَیالی )
{ تَص + وی + رے + خَیا + لی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تصویر' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خیالی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٨ء میں "حدائق الانظار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی کی شکل جو خیال میں دکھائی دے، تخیل کے زور سے بنائی ہوئی تصویر۔
"سات سو برس قبل اس زمانہ سے تصویر خیالی میری کس طرح کھینچی۔"      ( ١٨٥٨ء، حدائق الانظار، ٢٨ )