تصویر نیم رخ

( تَصْوِیرِ نِیم رُخ )
{ تَص + وی + رے + نِیم + رُخ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تصویر' کے ساتھ فارسی ترکیب 'نیم رخ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٥ء میں "مراثی مونس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ تصویر جس میں ایک طرف کا چہرہ ظاہر ہو۔
"جب تک مصوری میں بھی درک نہ ہو اس تصویر نیم رخ کا کیا مزہ لے سکتے اور دوسروں کو کیا مزہ دے سکتے ہو۔"      ( ١٩٣٤ء، نصیر حسین خاں خیال داستان عجم، ١٣٤ )