تصویر گاہ

( تَصْوِیر گاہ )
{ تَص + وِیر + گاہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تصویر' کے ساتھ فارسی اسم 'گاہ' بطور لاحقہ ظرفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٥٨ء میں "ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَصْوِیر گاہیں [تَص + وِیر + گا + ہیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : تَصْوِیر گاہوں [تَص + وِیر + گا + ہوں (و مجہول)]
١ - وہ جگہ جہاں تصویریں بنائی یا رکھی جاتی ہوں، نگار خانہ، تصویر خانہ۔
"شہر کی تصویر گاہوں کی دیواریں دلفریب نظاروں کے نقش و نگار سے مزین تھیں۔"      ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٢٤ )