تضاعف

( تَضاعُف )
{ تَضا + عُف }
( عربی )

تفصیلات


ضعف  مُضاعَف  تَضاعُف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "جواہر الحروف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بڑھوتری، کسی چیز کی مقدار کا بڑھنا، دوگنا یا کئی گنا زیادہ ہونا، دو چند ہونا۔
"دوسرے کے تضاعف عذاب کو اپنے لیے موجب شفا. سمجھ رہے ہو۔"      ( ١٩٧١ء، مصارف القرآن، ٥٥٥:٣ )
٢ - اعداد و حروف کو مضاعف اور دو چند کرنا۔
"استخراج موکلات بسط قضاعف سے بھی کرتے ہیں۔"      ( ١٨٩٠ء، جواہرالحروف، ٧٤ )