تفصیلات
ضمن ضامِن تَضامُن
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٥ء میں "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - باہم ذمہ دار ہونا۔
"اسی طرح پوری قوم کی زندگی اسی باہمی تعاون تضامن، مشارکت میل جول اور باہمی ہمدردی پر موقوف ہے۔"
( ١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ١٨٨:٥ )