اچھا خاصا

( اَچّھا خاصا )
{ اَچھ + چھا + خا + صا }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اچھا' کے ساتھ عربی کے لفظ'خاص' سے ماخوذ لفظ 'خاصا' لگایا گیا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - بھلا چنگا، تندرست۔
 میں تو مرتا ہوں وہ یہ کہتے ہیں اچھا خاصا ہے بھلا چنگا ہے      ( ١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٨٥ )
٢ - بہت، کافی، بالکل، بہت کچھ۔
"ان کا کام اچھا خاصا چل رہا ہے۔"    ( ١٩٠٥ء، ماہنامہ، عصر جدید، ستمبر، ٣٦٠ )
٣ - (ہر اعتبار سے) پورا، مکمل، بڑی حد تک۔
"اچھا خاصا پہلوان ہے، کسی سے دبتا نہیں۔"    ( ١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ١٦٥ )
٤ - بے عیب۔
"اچھا خاصا کپڑا ہے، اس میں برائی کیا ہے۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٢٨٠:١ )