لٹیرا پن

( لُٹیرا پَن )
{ لُٹے + را + پَن }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لٹیرا' کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٩ء کو "مقالات سرسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : لُٹیرے پَن [لُٹے + رے + پَن]
١ - لٹیرے، چور اچکے کا کام یا عادت۔
"وہ غارت گری اور لٹیرے پن کا ہمیشہ مخالف رہا۔"      ( ١٩٩٢ء، تذکرہ، اپریل، جون، ٧٣ )