متضرر

( مُتَضَرَّر )
{ مُتَضَر + رَر }
( عربی )

تفصیلات


ضرر  ضَرَر  مُتَضَرَّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "میڈیکل جیورس پروڈنس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جسے نقصان ہوا ہو، جس کو صدمہ یا ضرر پہنچا ہو، جس کے چوٹ لگی ہو۔
"محتسب کسی شخص متضر کی شکایت پر صدر یا پارلیمنٹ کے استصواب پر . یا خود اپنی تحریک پر تفتیش یا کاروائی کا آغاز کرسکے گا۔"      ( ١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٢٠ )