متطرف

( مُتَطَرِّف )
{ مُتَطَر + رِف }
( عربی )

تفصیلات


طرف  مُتَطَرِّف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "نگار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حدّ اعتدال سے بڑھ جانے والا؛ (سیاسیات) انتہا پسند۔
"اب اس کا مقصود متطرف (Radical) جماعت کو شکست دینا ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، نگار، لکھنؤ، نومبر، ٣٩٦ )
٢ - (ایسا اونٹ) جو کھیت کے کنارے کنارے گھاس چرے اور دوسروں کے ساتھ شامل نہ ہو۔ (اسٹین گاس)