متعال

( مُتَعال )
{ مُتَعال }
( عربی )

تفصیلات


علو  عالی  مُتَعال

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت عالی، بلند، بزرگ، برتر۔
 پرے ہے عرش سے بھی جس کی منزلِ متعال ہے گفش خانہ فقط جس کا نیلگوں طارم      ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ٣٥ )
٢ - خدائے تعالٰی کے لیے مستعمل۔
 اے صاحبِ سلطنت والے صاحبِ مال جبار و مہمین و عزیز و متعال      ( ١٩٦٧ء، لحن صریر، ١٢٢ )