اجوائن خراسانی

( اَجْوائِنِ خُراسانی )
{ اَج + وا + اِنے (کسرہ مجہول) + خُرا + سا + نی }

تفصیلات


مرکب اضافی ہے۔ لفظ 'اَجْوائِن' کے ساتھ ایران کے معروف شہر کا نام 'خراستان' لگایا گیا ہے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت استعمال ہوئی ہے۔ اردو میں ١٧٩٥ء کو "فرسنامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - میتھی کے بیج سے مشابہ ایک تخم جو سیاہ، سفید یا سرخ رنگ کا ہوتا ہے (سیاہ ایک طرح کا زہر ہے اور سفید و سرخ دوا میں مستعمل)۔
"اجوائن خراسانی کے پودے کا تنا موٹا روئیں دار ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، کتاب الادویہ، ١٩:٢ )
  • back henbane seed