مارو

( مارُو )
{ ما + رُو }
( سنسکرت )

تفصیلات


مالو  مارُو

سنسکرت زبان کے اسم 'مالو' سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٩ء کو "راگ مالا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ موسیقی ]  سری راگ کی ایک راگنی جو اگن اور یوس میں تیسرے پہر گائی جاتی ہے۔
"بھیرویں، مارو اور بنگال راگوں میں فارسی راگ فرغانہ کی مناسبت پائی جاتی ہے۔"      ( ١٩٦٠ء، حیات امیر خسرو، ١٧٨ )
٢ - ایک گیت جو لڑائی کے وقت گاتے ہیں۔ (جامع اللغات)
"راگ دھناسری، سوہی، بلاول اور مارو کے ترانوں نے دلوں میں آگ بھڑکا دی۔"      ( ١٩٧٥ء، پدماوت (ترجمہ) (سہ ماہی اردو)، ٥، ١٨٩:١ )