متصور

( مُتَصَوَّر )
{ مُتَصَوْ + وَر }
( عربی )

تفصیلات


صور  تَصَوُّر  مُتَصَوَّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٩ء کو "تجلیات ستۂ نوریہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کا تصور یا خیال کیا جائے، جو صورت پذیر ہو، جو قابل امکان ہو۔ خیال کیا ہوا، خیال میں لایا ہوا، تصور کیا ہوا، سوچا گیا۔
"اہل پاکستان سرسید کو پاکستان کے بانیوں میں متصور کرتے تھے۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٤٧٩:٢ )
  • مُتَخَیَّل