متدرج

( مُتَدَرِّج )
{ مُتَدَر + رِج }
( عربی )

تفصیلات


درج  مُتَدَرِّج

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "معرکہ مذہب و سائنس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - درجہ بدرجہ آگے بڑھنے والا، تدریجی رفتار سے ترقی کرنے والا، بتدریج آگے بڑھنے والا۔
"منطق جب انتاج اور استناج کے متدرج عمل میں غیرمتدرج ہو جائے تو مابعد الطبیعات وجود میں آتی ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، شاید (دیباچہ)، ح )