متخلل

( مُتَخَلِّل )
{ مُتَخَل + لِل }
( عربی )

تفصیلات


خلل  مُخَلِّل  مُتَخَلِّل

عربی ز بان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "فصوص الحکم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خلل ڈالنے والا، خلل انداز۔
"اگر کوئی متخلل قوت اس فاصل تعدد کی ہو جو طبعی تعدد کے بالکل مساوی ہو تو یہ صورت حال بعض اوقات علم صوت کے مطابق کمک کہلاتی ہے۔"      ( ١٩٤١ء، مضبوطی اشیا، ٧٩٥:٢ )
٢ - جو حَلال استعمال کرے۔ (اسٹین گاس؛ جامع اللغات)