متخلف

( مُتَخَلِّف )
{ مُتَخَل + لِف }
( عربی )

تفصیلات


خلف  مُتَخَلِّف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع استثنائی   : مُتَخَلِّفِین [مُتَخَل + لِفِین]
١ - جو پیچھے رہ گیا ہو، جو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہو، مؤخر۔
"بندہ کے ارادے سے مراد متخلف ہو سکتی ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، کمالین، پارہ، ٦٤:٧ )
٢ - وعدہ توڑنے والا، مخالف، مقابل۔ (ماخوذ: جامع اللغات)