متحد الخیال

( مُتّحِدُ الْخَیال )
{ مُت + تَحِدُل (ا غیر ملفوظ) + خَیال }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب میں عربی زبان سے مشتق دو اسماء 'متحد' اور 'خیال' کے مابین 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٥ء کو "افاداتِ مہدی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خیالات میں متفق، ایک ہی رائے رکھنے والا|والے، ہم خیال۔
"ان حالات میں یکجہتی متحد الخیال اور متحد العمل ہونے کی بے حد ضرورت ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور۔ ستمبر، ٤٦ )