متحد الاصل

( مُتَّحِدُ الاَصْل )
{ مُت + تَحِدُل (ا غیر ملفوظ) + اَصْل }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق صفت 'متحد' اور اسم 'اصل' کے مابین 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "اردو سندھی کے لسانی روابط" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایک ہی اصل یا بنیاد سے متعلق دو یا دو سے زیادہ چیزیں، ایک ہی اصل سے ہوں۔
"فارسی کا 'پا' اور مقامی 'پاؤں' متحد الاصل ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، لسانی و عروضی مقالات، ٢٦ )