متحتم

( مُتَحَتَّم )
{ مُتَحَت + تَم }
( عربی )

تفصیلات


حتم  حَتَمی  مُتَحَتَّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - یقینی، ضروری، حتمی، لازمی۔
"بیش بہا جوہر کی اب بہت قدر کرنی لازم و متحتم ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، عصائے پپری ٥٨ )