متجلی

( مُتَجَلّی )
{ مُتَجَل + لی }
( عربی )

تفصیلات


جلو  تَجَلّی  مُتَجَلّی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "چمنستان سخن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ظاہر، جلوہ دکھانے والا، جلوہ آرا، روشن، درخشاں۔
 چاند شرمندہ ہو چہرے متجلی ایسے نہ امام ایسا ہوا پھر نہ مصلّی ایسے      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤١٨:١ )
٢ - وہ جس نے صورت بدلی ہو یا ہیئت تبدیل کی ہو۔ (جامع اللغات)