مترسل

( مُتَرَسِّل )
{ مُتَرَس + سِل }
( عربی )

تفصیلات


رسل  تَرْسِیل  مُتَرَسِّل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "یادگار غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : مُتَرَسِّلِین [مُتَرَس + سِلِیں]
١ - خط بھیجنے والا، خط لکھنے کے فن کے ماہر، خط لکھنے والا۔
"مترسلین اور دبیروں نے دو باتوں کا خاص خیال رکھا۔"      ( ١٩٦٥ء، مباحث، ١٦٣ )