مترجمی

( مُتَرْجِمی )
{ مُتَر + جِمی }
( عربی )

تفصیلات


رجم  مُتَرْجِم  مُتَرْجِمی

عربی زبان سے مشتق اسم 'مترجم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'مترجمی' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٧ء کو "حملاتِ حیدری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مترجم کا کام یا پیشہ، ترجمہ کرنا، ترجمانی کرنا۔
"اس کے بعد اور لوگ پہنچے اور معلمی یا مترجمی کا پیشہ کرنے لگے۔"      ( ١٩٦١ء، عبدالحق، مقدمات عبدالحق، ١٤٩:٢ )