تفصیلات
ذکر تَذْکِرَہ مُتَذَکَّرَہ
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٧ء کو "تدریس مطالعۂ قدرت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - بیان کیا گیا ہے، بیان کیا ہوا، جس کا ذکر کیا گیا ہو، مذکورہ۔
"یقیناً شاد کی متذکرہ تحریریں فرمان صاحب کی نگاہ سے بھی گزری ہونگی۔"
( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٥٦١:٢ )