مترنم

( مُتَرَنِّم )
{ مُتَرَن + نِم }
( عربی )

تفصیلات


رنم  تَرَنُّم  مُتَرَنِّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "جامع الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - گانے والا، نغمہ سرا؛ (مجازاً) سریلا۔
"پہاڑوں سے گرتے ہوئے جھرنوں اور آبشاروں کے مترنم شور سے روح میں تازگی کا احساس ہوا۔"      ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ١٢ )