متسلسل

( مُتَسَلْسل )
{ مُتَسَل + سَل }
( عربی )

تفصیلات


سلسل  تَسَلْسُل  مُتَسَلْسل

عربی زبان میں رباعی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "محاسن الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سلسلہ وار، مسلسل، تواتر سے متواتر۔
"یہ ٹھیک ہے کہ ان شذرات میں فکر اقبال کی کسی مربوط متسلسل شکل کی جستجو مناسب نہیں۔"      ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٢١ )