متسلط

( مُتَسَلِّط )
{ مُتَسَل + لِط }
( عربی )

تفصیلات


سلط  تَسَلُّط  مُتَسَلِّط

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "مرآۃ الاقایم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - غلبہ پانے والا، غالب؛ قبضہ کرنے والا، قابض۔
"یہ شہر پہلے ہی سے جابر بادشاہوں سے اور یہاں پر متسلط ہونے والوں سے نیز زلزلوں اور زمین کے اندر دھنس جانے سے محفوظ چلا آرہا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، بلوغ الارب، ٥١٢ )