تفصیلات
صدق صَدَقَہ مُتَصَدِّق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق سے اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "نور الہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - صدقہ دینے والا۔
"صدقے کا عوض ثواب ہے اور وہ متصدق کو حاصل ہوگیا برخلاف ہبہ کے۔"
( ١٨٦٧ء، نور الہدایہ، (ترجمہ)، ١٥٩:٣ )
٢ - صدقہ مانگنے والا۔ (اسٹین گاس)