متشکر

( مُتَشَکِّر )
{ مُتَشَک + کِر }
( عربی )

تفصیلات


شکر  تَشَکُّر  مُتَشَکِّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "روزنامچۂ سیاحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - شکرگزار، شکر ادا کرنے والا۔
"جس سے بھلائی کی جائے اسے متشکر اور ممنون بننے کی تلقین کی گئی ہے۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٨٩:١ )