متصادم رجحانات

( مُتَصادِم رُجْحانات )
{ مُتَصا + دِم + رُج + حا + نات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'متصادم' کے بعد عربی اسم 'رجحان' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقہ جمع لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "متوازی نقوش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - جمع )
١ - مختلف میلانات، متضاد خیالات۔
"زمیندار نے بڑی حد تک اس سیاسی بیداری کو پیش کیا تھا جو. خصوصیت سے اس برصغیر کے مسلمانوں کے متوسط اور اعلٰی طبقے کے مفادات کا عکس تھی، ظاہر ہے کہ یہ مفادات اکثر متضاد اور متصادم رجحانات کی آئینہ داری کرتے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٠٤ )