متصادم عناصر

( مُتَصادِم عَناصِر )
{ مُتَصا + دِم + عَنا + صِر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق 'متصادم' اور اسم 'عناصر' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اقبال اور جدید دنیائے اسلام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - منتشر اور مختلف خیالات کے مالک، متضاد فکر والے۔
"ہندوستان کی آبادی جن مختلف اور متصادم عناصر سے مرکب ہے ان سب کو متحد اور متفق کر کے ایک قوم بنایا جائے۔"      ( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٦٥ )